نیشنل

لڑکیوں کی شادی کی عمر میں اضافہ کرنے کے بجائے لڑکوں کی شادی کی عمر 18 سال کردی جائے : بیرسٹر اویسی

لڑکیوں کی شادی کی عمر میں اضافہ کرنے کے بجائے لڑکوں کی شادی کی عمر 18 سال کردی جائے : بیرسٹر اویسی 

حیدرآباد _ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و  حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی نے لڑکیوں کی شادی کی عمر 18 سے بڑھا کر 21 کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے اس فیصلے کو مودی حکومت کی پدرانہ پالیسیوں کی اچھی مثال قرار دیا ۔ بیرسٹراویسی نے سوال کیا کہ "18 سال عمر کے لوگ معاہدوں پر دستخط کر سکتے ہیں۔ کاروبار شروع کر سکتے ہیں۔ وزیراعظم، ایم پی، ایم ایل اے کو  منتخب کر  سکتے ہیں، لیکن شادی نہیں؟ جنسی تعلقات میں رہنے کے لیے یا لیو ان ریلیشن میں کسی ساتھی کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کر سکتا ہے لیکن اپنے شریک حیات کا انتخاب نہیں کر سکتا؟ یہ مضحکہ خیز ہے، بیرسٹر اسد اویسی نے کہا کہ  وہ لڑکیوں کی شادی کی عمر بڑھانے کے بجائے لڑکوں کی شادی کی عمر 21 سے کم کرکے 18 سال کرنا چاہتے ہیں۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button