نیشنل

مغربی بنگال میں جھڑپوں کے بعد انٹرنیٹ خدمات بند

نئی دہلی: پیغمبراسلام صلعم کی شان میں گستاخی کرنے والی بی جے پی کی سابق ترجمان نوپورشرما کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مغربی بنگال میں شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔ آج ہفتہ کو بھی ایک مرتبہ پھرپولیس اوراحتجاجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ پولیس نے احتجاجیوں کو منتشرکرنے کیلئے آنسو گیس کا استمعال کیا۔

مغربی بنگال کے ہاوڑہ کے پنچالا بازار میں ہفتہ کی صبح ایک بار پھر پولیس اور احتجاجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے علاقہ میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا تھا باوجود اس کے احتجاج کیا گیا۔ قبل ازیں جمعہ کو بھی سینکڑوں احتجاجیوں نے مغربی بنگال کے ہاوڑہ ضلع میں مختلف مقامات پر ریلوے ٹریک کو بلاک کر دیا تھا،دوسری طرف احتیاطی اقدام کے طور پرریاستی حکومت نے جمعہ کی شام ہاوڑہ ضلع میں انٹرنیٹ سروس کو معطل کر دیا۔

محکمہ داخلہ اور پہاڑی امور کی طرف سے جاری ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پیر (13 جون 2022) کی صبح 6 بجے تک انٹرنیٹ بند رہے گا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وائس کال اور ایس ایم ایس سروسز جاری رہیں گی۔حکام نے بتایا کہ فی الحال حالات قابو میں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button