نیشنل

عطر بیچنے والے کے گھر میں نوٹوں کے بنڈلیں _ انکم ٹیکس کے دھاوے میں 177 کروڑ برآمد

 

عطر بیچنے والے کے گھر میں نوٹوں کے بنڈلیں _ انکم ٹیکس کے دھاوے میں 177 کروڑ برآمد 

لکھنو _ 23 دسمبر ( اردو لیکس ڈیسک) اتر پردیش میں انکم ٹیکس کے عہدیداروں نے عطر بیچنے والے کے گھر سے   177 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم ضبط کی  ہے جس نے یہ بھاری رقم ٹیکس چوری کرتے ہوئے اپنے مکان میں چھپائے تھے انکم ٹیکس عہدیداروں نے جب یہ دھاوے کئے تو مکان کی الماری اور دیگر مقامات پر نوٹوں کے بنڈلیں برآمد ہوئی جس کو دیکھ کر عہدیدار حیران رہ گئے ۔ کانپور کے ایک پرفیوم کے تاجر پیوش جین کے گھر پر  انکم  ٹیکس  اور جی ایس ٹی انٹیلی جنس کے عہدیداروں نے جمعہ اور ہفتہ کے روز دھاوے کئے ۔ اس کے گھر میں نوٹوں کے بنڈل ڈھیروں میں پائے گئے۔ حکام نے بتایا کہ رقم گننے میں  آدھی رات ہوگئی ۔  حکام نے بتایا کہ دھاوے ابھی بھی اتر پردیش، گجرات اور ممبئی  کانپور سمیت کئی مقامات پر جاری ہیں۔ حکام نے بتایا کہ یہ دھاوے جین کے گھر میں اس وقت کئے گئے جب انہوں نے  جعلی رسیدیں اور قرض کے جھوٹے حسابات دکھائے  تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button