نیشنل

اصلی ہیرو سونو سود کے مکانات اور دفاتر پر تیسرے دن بھی انکم ٹیکس کے دھاوے

ممبئی _ لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کی وبا کے دوران پریشان حال افراد کی دل کھول کر مدد کرتے ہوئے اصلی  ہیرو کے طور پر ملک بھر میں نام کمانے والے بالی ووڈ کے مشہور اداکار سونو سود کے اثاثوں پر آئی ٹی کی تلاش جاری ہے۔ انکم ٹیکس کے افسران مسلسل تیسرے دن ان کی رہائش گاہ پہنچے اور ان کے مالی لین دین کا جائزہ لے رہے ہیں.

 

ممبئی میں سونو سود کی رہائش کے ساتھ ساتھ ناگپور اور جے پور میں بیک وقت تلاشی لی جا رہی ہے۔  ذرائع نے بتایا کہ حکام نے ان کی تلاشی مہم میں بھاری مقدار میں ٹیکس چوری کی نشاندہی کی ہے۔ بالی ووڈ سے کمائی گئی رقم میں سونو سود  نے  ٹیکس چوری کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ عہدیدار نے سوڈ چیریٹی فاؤنڈیشن بینک اکاؤنٹس کا بھی جائزہ لے رہے ہیں توقع ہے کہ آئی ٹی حکام ان دھاووں پر جمعہ کی شام ایک پریس کانفرنس کریں گے۔

معلوم ہوا ہے کہ آئی ٹی کے عہدیداروں نے چہارشنبہ کے روز ممبئی اور لکھنؤ میں سونو سود کے چھ مکانات میں تلاشی لی تاکہ ٹیکس چوری کے کیس کی تفتیش کی جاسکے۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ سونو سود نے لکھنؤ میں ایک رئیل اسٹیٹ کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا۔ اس میں ٹیکس چوری کے شبہات بھی شامل ہیں۔ اسی لیے ہم نے یہ سروے آپریشن کیا۔ کل ایک بار پھر سونو کی رہائش گاہ پر  افسران نے تلاشی لی۔ اس موقع پر رئیل اسٹیٹ کمپنی کے ساتھ معاہدے کے بارے میں معلومات حاصل کی گئی۔

حال ہی میں ، سونو سود کو دہلی حکومت کی جانب سے شروع ہونے والے ایک ایونٹ کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا۔ انہوں نے چیف منسٹر اروند کیجریوال سے بھی ملاقات کی۔ اس پس منظر میں سونو سود کے مکانات پر آئی ٹی کے دھاوے موضوع بحث بن گئے  ہیں۔ ادھر اپوزیشن نے سونو سود کی رہائش گاہ اور دفاتر پر آئی ٹی دھاووں کی شدید مذمت کی ہے۔ ایک ایسے شخص کے خلاف سازش کے تحت آئی ٹی دھاوے کئے جا رہے ہیں جس نے  کورونا اور لاک ڈاؤن کے وقت مزدوروں سمیت بہت سے لوگوں کی مدد کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button