تلنگانہ

تلنگانہ سکریٹریٹ کے احاطہ میں دو مساجد کے انہدام سے متعلق درخواست ہائی کورٹ میں مسترد

حیدرآباد۔16اکتوبر (اردولیکس)تلنگانہ سکریٹریٹ کے احاطہ میں دو مساجد کے انہدام سے متعلق درخواست ہائی کورٹ میں مسترد ہوگئی ۔چیف جسٹس مسٹر جسٹس اجول بھویان اور جسٹس بھاسکر ریڈی پر مشتمل تلنگانہ ہائی کورٹ کی ایک ڈیویژن بنچ نے سابقہ سکریٹریٹ کامپلکس کے احاطہ میں واقع دو مساجد کے انہدام کے تعلق سے داخل کردہ مفادعامہ کی درخواست آج مستر د کر دی ہے۔

 

قبل از میں ایڈوکیٹ جناب خواجہ اعجاز الدین نے مفادعامہ کے تحت ایک درخواست داخل کرتے ہوۓ مسجد دفاتر معتمدی اور مسجد ہاشمی کے انہدام کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی تھی ۔ حکومت نے عدالت کو مطلع کیا کہ احاطہ سکریٹریٹ میں ایک مسجد کے ساتھ ایک مندر اور ایک چرچ کی تعمیر بھی کی جارہی ہے اور عمارت کی تقریبا نصف تعمیر مکمل ہوگئی ہے۔سرکاری وکیل نے کہا کہ حکومت کے تیقن کی بنیاد بر اسی طرح کی ایک درخواست مسترد کی جاچکی ہے۔ ڈیویژن بینچ نے حکومت کے بیان کے بعد اعلان کیا کہ اس معاملہ پر ساعت ختم کی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button