جنرل نیوز

بھینسہ پرائیوٹ اساتذہ تنظم کی جانب سے جلسہ عام بعنوان” آزادی ہنداورہمارےاسلاف””کا انعقاد

بھینسیہ (نامہ نگارافروزخان) ہمارے ملک ہندوستان کی 75 ویں یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریب کی مناسبت سے نونہالانِ ملت کےدلوں میں علم کی روشنی کوپھیلانےاورانہیں جنگ آزادی ہندمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں سےواقف کروانےکےمقصدکےتحت ہماراسہاریوتھ ریاستی صدرقاضی ایوب احمدرائل کی نگرانی میں بھینسیہ شہرکےخانگی اساتذہ تنظم (ٹی پی ٹی ایف) کی جانب سے آج بمقام مدینہ فنکشن ہال بھینسہ میں صبح (9)تا دوپیر (1) بجےتک ایک جلسہ عام بعنوان آزادی ہنداورہمارے اسلاف منایاگیا،جس میں مہمان خصوصی کی حیشیت سے ضلع نظام آباد کی مشہورومعروف شخصیت محمدعبدالعزیزتلنگانہ ریاستی صدرموومنٹ فارپیس اینڈ جسٹس۔مولانا لئیق صدرجمعیت العلماء ہندارشدمدنی ضلع نظام آباد۔مفتی عبدالمعزشامزی جنرل سکریٹری جمعیت علماءہندضلع جگتیال کےعلاوہ بھینسیہ مقامی مہمانان خصوصی جن میں مولانا شاہدغفران قاسمی۔حافظ منیرالدین صفابیت المال شاخ بھینسیہ صدر۔مولانا رافع قاسمی نےشرکت کی۔

اس موقع پرریاستی صدرموومنٹ فارپیس اینڈجسٹس محمدعبدالعزیزنےاس جلسہ سےخطاب کرتےہوئے کہاکہ آج کا یہ جلسہ آزادی ہنداورہمارے اسلاف کےعنوان سے منعقدکیاگیاہے۔آج ہم نےاپنی نئی نسل کوتاریخ سےواقفیت نہیں کرایا ہے جسکی وجہہ سےآج ملک میں کچھ سیاسی پارٹیوں کی جانب سے ہمارے تاریخ کےساتھ چھیڑچھاڑکرتےہوئےآج ہماری تاریخ کوتبدیل کرنےکی کوشش کی جارہی ہےاوروہ نام جوتاریخ کےاندرموجودہے اُن میں مسلم علماوں۔مسلم رہنماوءں کےنام ہے جنہوں نے اس وطن عزیز کےلیے اپنا خون بہایاہے بلکہ ملک کی آزادی کےلیے ہمارےآباواجدادکو انگریزوں نےشہید کرکےدرختوں پرلٹکادیاتھا اس کے علاوہ کرہ ارض کا کوئی حصہ ایسا نہیں بچاتھا جہاں پرمسلمانوں نے آزادی کےحق میں اپنا خون نہ بہایا ہو۔ ہمارے آباواجداد اس ملک کےلیے اتنا کرنے کے باوجود بھی آج مسلمانوں سے شہریت کا ثبوت مانگا جاتاہے۔ہمارے اسلاف نے اس ملک کےلیےجانیں نچھاور کردی ہے اسکے باوجودبھی آج مسلمانوں سے شہریت ثابت کرنے کےلیے کاغذکےٹکڑےمانگیں جاتے ہیں۔ لیکن آج یہ لوگ یہ بھول گیے ہیکہ 15 آگسٹ اور26 جنوری کو جس قلعہ پرپرچم لہراتے ہیں اس قلعہ کو ہمارےآبا واجدادنے تعمیر کیا۔بعدازاں انہوں نےتمام ہی لوگوں سے مخاطب ہوتےہوئےکہاکہ ہمیں اس ملک کی آزادی کےلیے اپنی جانوں کا نذرآنہ پیش کرنےوالوں کی تاریخ کوہمیشہ یادرکھنےکوکہا۔

مولانا شاہدغفران قاسمی ۔مفتی عبدالمعز۔مولانا لئیق کےعلاوہ دیگرنےاپنے اپنے خطابات میں کہاکہ آج ہم ہمارے ان علماء آکابرین کی تاریخ سے دوررہنےکے نتیجےمیں آج دھیرےدھیرے ہمارے مسلم مجاہدین آزادی کےناموں کوتاریخ کی کتابوں سے مٹادیا جارہاتاکہ ہم لوگ ان کی تاریخ سے ناواقف رہیں لہذا ایسے ان حالات میں ہمیں اس بات پرخاص توجہ دیتے ہوئے ایسے جلسوں کےزریعہ ان مسلم رہنماوں کی تاریخ کوسامنے لاتےہوئے ہماری قوم کےلوگوں شعوری بیدارکریں ورنہ وہ دن دورنہیں ہونگے جب خودہماری آنکھوں کےسامنے تاریخ کی کتابوں سے ہمارے اسلاف کا نام مٹادیا جائے گا۔ اورہم کچھ کرنہ سکیں گے۔بعدازاں قاضی ایوب احمدریاستی صدرہماراسہارایوتھ نےافتتاحی کلیمات پیش کرتےہوئے تمام ہی مہمانوں اورطلباء کا شکریہ اداکیا اورساتھ ہی ساتھ کہاکہ آج کا یہ دورٹکنالوجی کا دورہے لہذاہم انٹرنیٹ کےزریعہ ہمارے مسلم رہنماوء جنہوں نےاس ملک کوآزادی دلانےکےلیے اپنی جانوں کونچھاورکرتےہوئے اس ملک کو سینچاہے انکے بارے میں جانیں اورمعلومات حاصل کرنےکوکہا۔ اس موقع پرعوام کی کثیرتعداد موجود تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button