کنہیا کمار کانگریس میں شامل _ جگنیش میوانی نے کانگریس کی تائید کا اعلان کیا

نئی دہلی _  جے این یو طلبہ تنظیم کے سابق صدر اور سی پی آئی لیڈر کنہیا  کمار نے آج  کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی   ہے۔ دہلی میں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں راہل گاندھی کی موجودگی میں کانگریس پارٹی کا کھنڈوا پہن لیا۔ ان کے ساتھ دلت لیڈر و رکن اسمبلی گجرات جگنیش میوانی بھی  کانگریس میں شامل ہونے والے تھے لیکن وہ آج کی تقریب میں پارٹی میں شامل نہیں ہوئے ۔تاہم بتایا  کہ کچھ تکنیکی وجوہات کی وجہ سے وہ  پارٹی میں باضابطہ طور پر شامل نہیں ہوئے ہیں لیکن انہوں نے اپنی حمایت کا اعلان کیا۔ کنیاکمار  کا کانگریس کے کئی سینئر لیڈروں نے خیر مقدم کیا۔ کانگریس کے سینئر لیڈر کے سی  وینوگوپال نے کنیا کمار کو ملک میں  اظہار خیال کی آزادی  کی علامت قرار دیا۔