نیشنل

گیان واپی مسجد کے ویڈیو سروے کروانے کی ہدایت دینے والے جج روی کمار دیواکر کو دھمکی آمیز خط

وارانسی _ 8 جون ( اردولیکس) وارانسی کی گیان واپی مسجد کمپلیکس کا ویڈیو سروے کروانے کی ہدایت دینے والے جج روی کمار دیواکر کو ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے ۔ خط موصول ہونے کے بعد جج روی کمار نے اتر پردیش کے حکام کو اس معاملے سے آگاہ کیا۔انہوں نے وارانسی پولس کمشنر، ایڈیشنل چیف سکریٹری (ہوم)، ڈی جی پی کو ایک خط لکھا  بتایا کہ انہیں اسلامی آگز موومنٹ کی جانب سے کاشف احمد صدیق نامی شخص کے نام دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے۔ دیواکر کو رجسٹرار پوسٹ کے ذریعے دھمکی آمیز خط موصول ہواہے

دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد جج دیواکر کو 9 پولیس ملازمین کی سیکورٹی دی گئی ہے واضح رہے کہ 24 اپریل کو وارانسی کے سیول جج روی کمار دیواکر نے گیان واپی مسجد کے ویڈیو سروے کروانے کی ہدایت دی تھی اور 19 مئی کو سروے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی

متعلقہ خبریں

Back to top button