انٹر نیشنل

شمس آباد ایرپورٹ،دبئی سے آنے والی خاتون کے پاس سے13 لاکھ کا سونا پکڑا گیا

حیدرآباد: پیسٹ کی شکل میں پیٹھ میں ٹیپ کے ذریعہ چپکا کر لائے گئے سونے کو ایک مسافر کے پاس سے شمس آباد ایرپورٹ کے کسٹم حکام نے ضبط کرلیا۔یہ خاتون مسافر دبئی سے فلائٹ نمبر6E 025کے ذریعہ حیدرآباد پہنچی تھی۔اس ضبط شدہ 268.400گرام سونےکی مالیت 13,73,403روپئے ہے۔اس خاتون مسافر کو حراست میں لیتے ہوئے اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button