نیشنل

جسٹس ستیش چندرا شرما ، تلنگانہ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس ا

نئی دہلی _ سپریم کورٹ کالجیم نے دو  تلگو ریاستوں کے ہائی کورٹس کے لئے نئے چیف جسٹس کی سفارش کی ہے۔ اس نے اس سلسلے میں صدر رام ناتھ کووند کو سفارشات بھیجی ہیں۔ جسٹس ستیش چندر شرما کو تلنگانہ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس اور جسٹس پرشانت کمار مشرا کو اے پی ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔

 

حالیہ دنوں سپریم کورٹ کے نئے جج کی حیثیت سے جسٹس ہیما کوہلی کو ترقی دی گئی تھی جنہوں نے تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ ان کی جگہ جسٹس ایم ایس رامچندر راؤ عبوری چیف جسٹس مقرر کئے گئے تھے ۔ کالجیم نے عبوری چیف جسٹس کی جگہ جسٹس ستیش چندر شرما کو تلنگانہ ہائی کورٹ کے مستقبل چیف جسٹس کے طور پر تقرری کی سفارش کی ہے۔ کالجیم نے ہدایت دی  ہے کہ جسٹس اے کے گوسوامی ، جو اے پی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہیں ، کو چھتیس گڑھ ہائی کورٹ میں تبادلہ کیا جائے اور ان کی جگہ چھتیس گڑھ کے چیف جسٹس جسٹس پرشانت کمار مشرا کو تعینات کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button