نیشنل

کرناٹک کے تین بلدیات میں دو پر بی جے پی اور ایک پر کانگریس کا قبضہ _ مجلس چار حلقوں میں کامیاب

بنگلور_ کرناٹک کے تین بلدیات کے انتخابات میں ہبلی دھارواڑ میونسپل کارپوریشن اور بیلگاوی بلدیہ میں بی جے پی اور گلبرگہ میونسپل کارپوریشن میں کانگریس کو کامیابی حاصل ہوئی 3 ستمبر کو ان بلدیات میں پولنگ ہوئی تھی آج ووٹوں کی گنتی ہوئی۔جس میں ہبلی دھارواڑ  کے 82 حلقوں میں بی جے پی کو 39 ،کانگریس کو 33 ،جے ڈی ایس کو ایک  مجلس کو 3 حلقوں اور 6 آزاد امیدواروں کو کامیابی حاصل ہوئی ۔یہاں سے پہلی بار مجلس نے مقابلہ کرتے ہوئے تین حلقوں میں کامیابی حاصل کی۔58 رکنی بیلگاوی بلدیہ میں بی جے پی 35 ،کانگریس 10،  ،مجلس ایک اور 12 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ۔
گلبرگہ سٹی کارپوریشن کے 55 حلقوں میں کانگریس کو 27، بی جے پی کو 23 ،جے ڈی ایس 4،اور ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button