نیشنل

کشمیری فاسٹ بولر عمران ملک کا جنوبی افریقہ کی سیریز کے لئے ہندوستانی ٹیم میں انتخاب

نئی دہلی ۔22 مئی ( اردولیکس) جموں وکشمیر کے فاسٹ بولر عمران ملک کو  جنوبی افریقہ کے خلاف 9 جون سے شروع ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی 20 انٹرنیشنل ہوم سیریز کے لئے ہندوستانی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے

۔عمران ملک نے  آئی پی ایل میں سن رائزرس حیدرآباد کی طرف سے 13 میاچ کھیلتے ہوۓ اب تک 21 وکٹ لئے ہیں ۔ مستقل طور پر 95 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کی صلاحیت کی وجہ سے انہوں نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے ۔کئی موجودہ اور سابق بین الاقوامی کرکٹرس سلکٹرس اور ماہرین نے امید ظاہر کی تھی کہ عمران ملک کو جلد ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button