جنرل نیوز

سعادت گنج کی نامور اور ہر دل عزیز شخصیت سیٹھ مشتاق احمد کا انتقال

سعادت گنج،بارہ بنکی ( پریس ریلیز ) سعادت گنج کی ایک بہت ہی  معزز، نامور اور ہر دل  عزیز شخصیت سیٹھ مشتاق احمد کا آج مغرب کے طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔
( اناللٰہ واناالیہِ راجعون ) جس کی خبر پاتے ہی گاؤں کے لوگ جوق در جوق ( جن میں عوام و خواص کے علاوہ معزز دانشور، ادیب اور شعراء ) اظہارِ تعزیت پیش کرنے کے لئے سیٹھ مشتاق صاحب کے گھر پر جمع ہوگئے اور ماحول بہت سوگوار سا ہوگیا ،
      مرحوم نہایت درجہ خلیق، ملنسار اور بذلہ سنج بھی تھے اپنی طرزِ گفتگو سے غمگین سے غمگین شخص کے لبوں پر تبسم اگا دہنے کے ہنر میں بہت ماہر تھے عوام میں ان کی مقبولیت کا یہ عالم تھا کہ عوام نے انھیں تین بار گاؤں پردھان منتخب کیااللّہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت میں اعلٰی مقام عطا فرمائے نیز جملہ سوگواران کو صبرِ جمیل کی قوت عطا فرمائے۔
       مرحوم کی نمازِ جنازہ آج 11 بجے دن میں مدنی مسجد کے میدان میں ہوگی اور تدفین تکیہ کے قبرستان میں ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button