جنرل نیوز

عادل آباد کی مشہور مذہبی شخصیت جناب حافظ محمد منظور احمد کی جمعیت علماء ہند میں واپسی

عادل آباد سے نمائندہ خصوصی کی رپورٹ

عادل آباد۔12/مارچ(اردو لیکس)ریاستی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش جناب حافظ پیر خلیق احمد صابر نے حافظ محمد منظور احمد کا جمعیت علماء ہند میں خیر مقدم کرتے ہوئے شال پوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس سلسلہ میں جمعیت علماء عادل آباد کا ایک نمائندہ وفد اردو میڈیم ڈی ایس سی طلباء کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے حیدرآباد میں حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب سے ملاقات کرتے ہوئے تفصیلات سے واقف کروایا۔اس موقع پر حافظ منظور احمد کا خیر مقدم کیا گیا۔حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب نے جمعیت علماء عادل آباد کا نمائندہ وفد جس کی قیادت حافظ ابوبکر حامد،مولانا اسلم نہدی کررہے تھے وفد کو تیقن دیا کہ ڈی یس سی طلباء کے مسائل کے حل کیلئے حکومت سے بھرپور نمائندگی کی جائے گی اور کہا کہ وقت پڑا تو ریاست کے ڈی یس سی طلباء کہ ہمراہ چیف منسٹر سے بھی ملاقات کریں گے۔جنرل سیکرٹری جمعیت علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش کے تیقن پر اس وفد نے اظہار تشکر کیا۔حافظ شیخ احمد بھی اس وفد میں شامل تھے۔واضح رہے کہ حافظ محمد منظور احمد کی جمعیت علماء ہند میں واپسی و خیر مقدم پر عادل آباد کے علماء و حفاظ اور ائمہ مساجد و قوم و ملّت کا درد رکھنے والے احباب کے علاوہ حافظ محمد منظور احمد کے چاہنے والوں میں خوشی و مسرت دیکھی جارہی ہے اور مختلف گوشوں سے مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اور اس بات کی امید ظاہر کی جارہی ہے کہ حافظ محمد منظور احمد کی جمعیت علماء ہند میں واپسی سے جمعیت مزید مضبوط و مستحکم ہوگی اور بروقت مسلمانوں کی سماجی،سیاسی رہنمائی کے علاوہ ہر موڑ پر حکومت وقت اور حکومت کے نمائندے سے مختلف مسائل کی یکسوئی کے لئے موثر نمائندگی کی جائے گی۔آپ کو بتادیں کہ چند ناگزیر حالات کی وجہ سے موصوف نے جمعیت سے علیحدگی اختیار کی تھی۔اب باضابطہ ریاستی جنرل سیکرٹری کی قیادت میں ان کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button