نیشنل

آندھراپردیش کے فوجی سائی تیجا کی سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات _ مسلم بچوں نے پیش کی سلامی

 

آندھراپردیش کے فوجی سائی تیجا کی سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات _ مسلم بچوں نے پیش کی سلامی

حیدرآباد _ تامل ناڈو میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک چتور ضلع کے رہنے والے لانس نائک سائی تیجا کی آج سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی گئی ۔

 

آج صبح، سائی تیجا کی نعش بنگلور کے آرمی کمانڈ اسپتال سے چتور ضلع کی سرحد چکلابیلو چیک پوسٹ کے راستے سے ان کے آبائی گاوں ایگووا ریگڈا لائی گئی۔ تقریباً 30 کلومیٹر تک نعش کو بڑی ریلی کی شکل میں گاوں تک پہنچایا گیا ۔ریالی میں نوجوانوں اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جو قومی پرچم تھامے تھے مقامی مسلمانوں نے بھی ایک مقام پر مہلوک فوجی کا خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر کمسن مسلم بچوں نے سلامی بھی پیش کی۔جس کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button