نیشنل

گلوکارہ لتا منگیشکر کورونا سے متاثر _ آئی سی یو میں ہورہا ہے علاج

حیدرآباد _ اپنی آواز سے سب کو مسحور کرنے والی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کورونا سے متاثر ہوگئیں۔ لتا منگیشکر کی بہو  رچنا نے میڈیا کو بتایا کہ لتا منگیشکر میں کورونا کی ہلکی علامات ہیں۔ جس پر انھیں ممبئی کے بریچ کینڈی ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا۔لتا فی الحال آئی سی یو میں ہیں۔

‘وہ ٹھیک ہے.  ان کی عمر کے پیش نظر صرف احتیاطی تدابیر کے طور پر آئی سی یو میں داخل کیا گیا ۔ لتا کے لیے دعا کریں ۔

گزشتہ سال ستمبر میں لتا منگیشکر نے 92 ویں سالگرہ منائی تھی انھیں 2001 میں حکومت ہند بھارت رتن کے ایوارڈ سے نوازا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button