ہندوستان میں کورونا وائرس کے کیسوں میں کمی

نئی دلّی  _ ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 43.31کروڑ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ملک بھر میں اب تک  مجموعیطور پر3,05,43,138افرادشفایاب ہوچکے ہیں۔شفایابی کی شرحمیں اضافہ ہو کر یہ97.36 فیصد ہوگئی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران39,972مریض شفا یاب ہوئے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں 39,742 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔ہندوستان میں فی الحال  زیر علاج مریضوں کی تعداد4,08,212  ہے۔زیر علاج معاملےمجموعی معاملوں کا1.30فیصد ہیں۔

متاثرہ مریضوں کی ہفتہ واری شرح  5 فیصد سے نیچے برقرار  ہے، فی الحال یہ 2.24 فیصد ہے۔یومیہ  متاثرہ مریضوں کی شرح  مسلسل34دنوں سے3 فیصد سے بھی کم ہے،  اورسر دست  یہ 2.31 فیصد ہےجانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ ضافہ ہوا ہے اور کل 45.62  کروڑ  سے زیادہ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔