تلنگانہ

حیدرآباد کے پرانے شہر میں نماز جمعہ سے قبل ایک بزرگ شخص کا ہارٹ اٹیک سے مسجد میں انتقال _ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد کے پرانے شہر میں گزشتہ روز نماز جمعہ سے قبل بارکس کی ایک بزرگ شخص کا مسجد میں ہارٹ اٹیک سے انتقال ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ بارکس کی مسجد توحید میں حبیب احمد بغدادی نامی شخص نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے پہنچے تھے ابھی نماز جمعہ کے خطبہ کا آغاز نہیں ہوا تھا چند مصلی ہی مسجد میں جمع ہوئے تھے اور ان میں بعض سنت نماز کی ادائیگی میں مصروف تھے کہ اس دوران حبیب  احمد بغدادی بھی مسجد میں داخل ہوگئے اور   خطبہ جمعہ کی لائیو پیشکشی کی تیاری کررہے تھے کہ اچانک انہیں ہارٹ اٹیک آگیا اور وہ ٹھیرے ٹھیرے ہی سامنے کے صف میں سنت نماز ادا کرنے والے ایک نمازی پر گر  پڑے۔مسجد کے اندر موجود سی سی ٹی وی کیمرے میں یہ سب ریکارڈ ہوگیا ۔اللہ مرحوم کی مغفرت فرماے

نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد بارکس میں ادا کی گئی اور تدفین بڑے قبرستان بارکس میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سہ یوم 30 اکٹوبر اتوار بعد نماز ظہر (1 بجے) جامع مسجد بارکس میں مقرر ہے۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون8328279668 پر ربط کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button