نیشنل

باپ بیٹے نے ایک ساتھ لکھا دسویں کا امتحان۔ باپ پاس، بیٹا فیل

ممبئی: ریاست مہاراشٹرا کے پونے سے تعلق رکھنے والے ایک خانگی ملازم نے اپنے بیٹے کے ساتھ دسویں جماعت کا امتحان لکھا، لیکن نتیجہ دیکھ کرگھروالے عجیب وغریب کشمکش میں پڑگئے وہ سمجھ نہیں پارہے ہیں کہ یہ موقع خوشی کا ہے یا غم کا؟ کیونکہ امتحان میں باپ پاس ہوگیا اوربیٹا فیل ہوگیا۔ 43 سالہ بھاسکرواگمارے کو حصول تعلیم کی خواہش ہے تاہم ذمہ داریوں کی وجہہ سے وہ اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ سکے تھے۔

اس وقت ان کا بیٹا دسویں جماعت میں زیرتعلیم تھا انھوں نے اپنے بیٹے کے ساتھ امتحان لکھنے کا فیصلہ کیا اوراس کیلئے تیاری کی۔ جاریہ سال ان دونوں نے امتحان لکھا جمعہ کو نتائج جاری کئے گئے جس میں بیٹا ناکام ہوگیا جبکہ باپ پاس ہوگیا۔ واگمارے کا کہنا ہے کہ انھیں اس بات کی خوشی ہے کہ وہ پاس ہوگئے لیکن ساتھ ہی ساتھ اس بات کا بھی غم ہے کہ ان کا بیٹا فیل ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button