این آر آئی

عالمی یوم اقبال کے انعقاد کے ضمن میں اقبال اکیڈمی جدہ کا اجلاس

ریاض ۔ کے این واصف 

“اقبال اکیڈمی جدہ” کے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق عالمی یوم اقبال کے ضمن میں اکیڈمی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اتوار کی شب ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ صدر اکیڈمی سید محمود ہاشمی کی نیابت کرتے ہوئے نائب صدر محمد فہیم نے اجلاس کی صدارت کی۔

 

اجلاس کا آغاز حافظ حیدر علی کی قراءت کلام پاک سے ہوا جبکہ محمد آصف نے نعت مبارکہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ اجلاس میں مین طئے کیا گیا کہ ۹ نومبر ۲۰۲۳ کو جدہ میں اکیڈمی کے زیر اہتمام “یوم اقبال” منایا جائے گا۔

 

اجلاس میں یوم اقبال کے سلسلہ میں منعقد ہونے والے تمام پروگرامز کو بھی قطیف دے دی گئی۔ اجلاس میں محمد فہیم کے علاوہ شمیم کوثر، سید عبدالواہاب قادری، محمد آصف قادری، توصیف خاں، محمد عبدالرشید قریشی، محمد معز الدین، محمد مرتضیٰ شریف صابر شریک تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button