جنرل نیوز

یومِ قومی یکجہتی تلنگانہ کے موقع پر کھمم میں 15 ہزار افراد کے ساتھ ترنگا ریالی _ وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار کا خطاب

یومِ قومی یکجھتی تلنگانہ کے موقع پر کھمم میں 15 ہزار افراد کے ساتھ ترنگا ریالی نکالی گئی جس میں کھمم رکن اسمبلی و ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار نے  خطاب کیا۔ آج کھمم شہر میں یومِ قومی یکجھتی تلنگانہ کے موقع پر کھمم کے زیڈ پی سرکل سے یس این آر ایڈ بی جی این آر ڈگری کالج کھمم تک زبردست ترنگا ریالی کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر کھمم رکن اسمبلی و ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یومِ قومی یکجھتی تلنگانہ کے موقع پر تلنگانہ کے ریاستی وزیر اعلی کے سی آر کی ہدایت پر یہ ترنگا ریالی کا اہتمام کیا گیا پی اجےکمار نے اپنے خطاب میں کہا کہ تلنگانہ ریاست ملک کے دیگر ریاستوں کے مقابلے میں خوش حال ریاست ہے تلنگانہ کے وزیراعلی کے سی آر کی قیادت میں پھچلے 8 سالوں میں تلنگانہ ریاست برق رفتار میں ترقی کیاہے

 

تلنگانہ یوم انظمام کو لیکر پی اجےکمار نے بی جے پی کا نام لیے بغیر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو سیاسی جماعتوں کا ملک کی آزادی اور تحریک تلنگانہ میں دور کابھی واسطہ نہیں ہے ایسے زعفرانی جماعتیں حب الوطنی کا سبق دے رہی ہے آزادی ملک کے وقت یہ لوگ انگریزوں کے غلام تھے پی اجےکمار نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ تلنگانہ ریاست کے ہندو مسلم اتحاد پورے ملک کے لئے قابل تقلید ہے یہاں کی قومی یکجھتی اپنے آپ میں ایک مثال ہے آج کھمم شہر میں ترنگا ریالی میں عوام بلا مذہب و ملت حب الوطنی کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے اتحاد اور قومی یکجھتی کا پیغام دے رہے تھے کھمم شہر کی فضائی ترنگا ریالی سے گونج اٹھی

 

اسی طرح کھمم ضلع کے ستوپلی میں رکن اسمبلی ستو پلی سنڈرا ونکٹہ ویریا نے ترنگا ریالی کی قیادت کی ضلع بھر میں یومِ قومی یکجھتی تلنگانہ کے موقع پر عوام نے جوش و خروش کے ساتھ پروگراموں میں حصہ لیا اس موقع پر ریالی میں کھمم کلکٹر وی پی گوتم کھمم کمیشنر پولیس وشنو یس واریر کھمم بلدیہ میر نیرجا کھمم بلدیہ ڈپٹی میئر فاطمہ کھمم سڈا چیرمین بی وجے کمار کے علاوہ ریالی میں پندرہ ہزار سے زائد لوگوں نے شرکت کی

متعلقہ خبریں

Back to top button