نیشنل

مہاراشٹر کے راجیہ سبھا انتخابات میں کانگریس امیدوار عمران پرتاپ گڑھی کو مجلس کی تائید

ممبئی _ 10 جون ( اردولیکس)کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے مہاراشٹر میں راجیہ سبھا کی 6 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں شیوسینا _ کانگریس اور این سی پی اتحاد کی تائید کرنے کا اعلان کیا ہے آج ہونے والے انتخابات میں مجلس کے دو ارکان اسمبلی شیوسینا _ کانگریس اتحاد کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے۔

مہاراشٹر مجلس یونٹ کے صدر اور اورنگ آباد کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے جمعہ کو ووٹنگ سے قبل اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر یہ بات بتائی۔دو دن قبل صدر مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی ایم پی نے مہاراشٹر میں راجیہ سبھا کے انتخابات میں ان کی پارٹی کی تائید کا جائزہ لینے کے لئے امیتاز جلیل کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی تھی اس کمیٹی نے آج یہ فیصلہ کیا ہے

امتیاز جلیل نے ٹویٹ میں بتایا کہ بی جے پی کو شکست دینے کے لیے ہماری پارٹی نے مہاراشٹر میں راجیہ سبھا انتخابات میں مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کانگریس نے شاعر عمران پرتاپ گڑھی کو امیدوار بنایا ہے مجلس انھیں ووٹ دے گی۔تائید کے مجلس نے دو حلقوں دھولیہ اور مالیگاؤں کی ترقی سے متعلق کچھ شرائط رکھی ہیں۔ حکومت سے ایم پی ایس سی میں اقلیتوں کے لئے جگہ کا بھی مطالبہ کیا ہے۔اور مہاراشٹر وقف بورڈ کی آمدنی بڑھانے کے لیے اقدامات کرنا اور مسلمانوں کے لیے ریزرویشن کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button