جرائم و حادثات

شادی سے کچھ دیر قبل دلہن کی خودکشی کے کیس میں ملوث ملزم گرفتار _ نظام آباد ضلع میں پیش آیا تھا واقعہ

نظام آباد 23/دسمبر (اردو لیکس)نوی پیٹ منڈل ضلع نظام آباد میں ایک نئی دلہن ریاگلہ راوالی کی پھانسی لیکر خودکشی کے معاملے میں ہراساں کرنے میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر بھیج دیا گیا سب انسپکٹر پولیس نوی پیٹ راجا ریڈی نے اس واقعے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ شادی کے دن کچھ دیر پہلے 11 دسمبر کو ریاگلہ راوالی نامی دلہن نے اپنے گھر میں ہونے والے دلہے کی جانب سے فون پر ہراساں کئے جانے پر پھانسی لیکر خودکشی کرلی تھی

 

متوفی دلہن کے والد پربھاکر نے دلہے سنتوش ساکن نظام آباد پر دلہن کو ہراساں کئے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے پولیس میں اس کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا ملزم مفرور ہونے کی وجہ سے سی ڈی آر کی مدد سے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے اس سے 14 دن کے لئے جوڈیشل ریمانڈ پر دے دیا

متعلقہ خبریں

Back to top button