انٹر نیشنل

جدہ سمیت متعدد شہروں میں بارش، ہنگامی حالت کا نفاذ

ریاض ۔ کے این واصف

گزشتہ برسوں میں جدہ شہر نے بارش کی بھیانک صورتحال کا سامنا کیا ہے۔ اس لئے بارش کے ساتھ ہی سارے متعلقہ محکمے مستعد ہوجاتے ہیں۔ جدہ میں گزشتہ رات شہر کے مختلف محلوں میں ہلکی اور درمیانے درجے کی بارش ہوئی ہے۔

 

سبق ویب سائٹ کے مطابق شہر کے جنوبی حصے کے علاوہ طریق الحرمین اور مشرقی علاقوں میں بارش کی وجہ سے پانی سڑکوں میں جمع ہوگیا۔ادھر محکمہ ٹریفک ، محکمہ شہری ہوا بازی اور میونسپلٹی نے ہنگامی حالات کا اعلان کرتے ہوئے انتہائی مستعد رہے۔

 

محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے شہر کے 72 مختلف علاقوں میں امدادی ٹیمیں مقرر کر رکھی تھیں۔ سعودی عرب مین موسم کی تبدیلی پر بارش ہوتی ہے۔ مملکت کے بہت سے علاقوں میں یہ عمل شروع ہوچکا ہے

 

لیکن ریاض شہر میں ابھی بارش نہیں ہوئی۔ ویسے گرمی کی شدت نہیں رہی مگر موسم سرما کا آغاز نہیں ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button