تلنگانہ

گورنر کوٹہ سے نامزد ایم ایل سی کی حلف برداری پر حکم التواء 14 فروری تک برقرار

حیدرآباد _ ،12 فروری ( اردولیکس) ہائی کورٹ نے گورنر کوٹہ کے تحت نامزد دو ایم ایل سی پروفیسر کو دنڈ ارام اور صحافی عامر علی خان کی حلف برداری پر ہائی کورٹ کے حکم التواء کو 14 فروری تک برقرار رکھا ہے چیف جسٹس جسٹس آلوک اراد ھے اور جسٹس جے انیل کمار پر مشتمل بنچ نے آج دوسرے دن بھی اس کیس کی سماعت کی اور آئندہ سماعت کو 14  فروری  تک ملتوی کرتے ہوئے حکم التواء کو چہارشنبہ تک برقرار رکھنے کا اعلان کیا

واضح رہے کہ بی آر ایس قائدین ڈاکٹر شراون اور ستیہ نارائنا نے گورنر کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button