بریکنگ نیوز _ سرکردہ ماونواز لیڈر آر کے انتقال کر گئے !

حیدرآباد _ ماونوازوں کے سرکردہ لیڈر آر کے  انتقال کر گئے ۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق ان کی موت خرابی صحت کی وجہ سے ہوئی ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ان کی موت بیجا پور کے جنگل میں ہوئی  ہے۔ اس سے قبل وہ ماؤ نواز مرکزی کمیٹی کے رکن کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ آر کے کا اصل نام اکی راجو ہرگوپال ہے۔ متحدہ آندھراپردیش میں چیف منسٹر راج شیکھر ریڈی دور حکومت میں ماونوازوں سے بات چیت کی گئی تھی بات چیت میں حصہ لینے والوں میں آر کے بھی شامل تھے ۔

سابق چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو پر الیپری میں پیش آئے حملہ میں آر کے کا نام بھی سامنے آیا تھا