نیشنل

بڑی خبر_ دہلی کے منڈکا میٹرو اسٹیشن کے قریب ایک عمارت میں بھیانک آگ لگنے سے 26 افراد ہلاک

نئی دہلی _ 13 مئی ( اردولیکس) قومی دارالحکومت دہلی میں بھیانک آگ لگنے کے واقعہ میں 26 افراد ہلاک ہوگئے ہیں دہلی کے منڈکا میٹرو اسٹیشن کے قریب تین منزلہ عمارت میں آگ لگنے کا یہ حادثہ پیش آیا ۔ حادثے میں 26 افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کھڑکیوں کے شیشے توڑ کر عمارت کے اندر پھنسے لوگوں کو نکالا۔ زخمیوں کو ہاسپٹل میں داخل کردیا گیا ہے جن میں کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے چند افراد دھواں پھیلنے کی وجہ سے دم گھٹ کر فوت ہوگئے۔

عمارت کی کھڑکیوں سے نکلنے والے دھوئیں کے درمیان لوگوں کو جے سی بی مشین کی مدد سے نیچے لایا گیا جبکہ کچھ لوگ رسی کی مدد سے بھی نیچے آئے۔ فائر بریگیڈ کی 9 گاڑیاں عمارت میں لگی  آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ آگ لگنے کی فوری طور پر وجوہات معلوم نہیں ہوسکی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button