نیشنل

مولانا سجاد نعمانی نے طالبان کی فتح پر مسرت کا اظہار کیا _ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد _ مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن مولانا سجاد نعمانی نے طالبان کی کھل کر حمایت کی ۔ سوشیل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے مولانا سجاد نعمانی نے طالبان کے افغانستان پر قبضے کو جائز قرار ۔ انہوں نے کہا کہ طالبان نے پوری دنیا کی مضبوط قوتوں کو شکست دی ہے۔ ان نوجوانوں نے کابل کی زمین کو چوما ہےانھوں نے  مزید کہا کہ وہ طالبان کو سلام پیش کرتے ہیں  انہوں نے طالبان کی فتح پر اللہ کا شکر ادا کیا۔

مولانا نعمانی نے کہا کہ پوری دنیا نے دیکھا کہ کس طرح ایک غیر مسلح قوم نے دنیا کی مضبوط ترین قوتوں کا مقابلہ کیا اور کابل کے محل میں داخل ہوا۔ ان کے پاس کوئی تکبر نہیں تھا ، ان کے پاس بڑے الفاظ نہیں تھے۔ ایک بار پھر یہ تاریخ رقم ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button