مہاراشٹر کے ایوت محل ضلع میں بس پانی میں بہہ گئی _ ویڈیو وائرل

حیدرآباد _ مہاراشٹر آر ٹی سی کی  بس پل عبور کرتے ہوئے پانی میں بہہ گئی۔ یہ حادثہ منگل کو مہاراشٹر کے ایوت محل ضلع میں پیش آیا۔ حادثے میں ایک شخص ہلاک اور تین پانی میں بہہ ہوگئے۔ ناگپور سے ناندیڈ جانے والی بس  پل عبور کرنے کی کوشش کے دوران الٹ گئی۔ حکام نے بتایا کہ بس 50 میٹر دور بہہ گئی اور الٹ گئی۔ عمرکھیڑ تحصیلدار آنند دیولگاؤں نے بتایا کہ حادثے کے وقت بس میں ڈرائیور ، کنڈکٹر اور 4  مسافر   سوار تھے ۔ دو افراد زندہ بچ گئے کیونکہ بس سیلاب کے پانی سے بہہ گئی۔