نیشنل

رکن اسمبلی چھوٹے سرکار کو اے کے 47 رکھنے کے الزام میں 10 سال قید کی سزا

پٹنہ _ 21 جون ( اردولیکس) بہار میں آر جے ڈی کے رکن اسمبلی  اننت سنگھ  المعروف چھوٹے سرکار کو غیر قانونی طور پر اے کے 47 گن رکھنے کے الزام میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

پٹنہ میں ایم پی اور ایم ایل اے کے کیسوں کی سماعت کرنے والی عدالت نے آج یہ سزا سنائی۔ بتایا جاتا ہے کہ اگست 2019 میں، ایم ایل اے اننت سنگھ کے  گھر سے ایک AK-47 بندوق ، کارتوس اور دستی بم بھی برآمد ہوئے تھے ۔اس کے بعد وہ فرار ہو کر دہلی میں پولیس کو خودسپرد ہوئے تھے اننت سنگھ کو چھوٹے سرکار کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔اس کیس میں عدالت نے ایم ایل اے کو 14 جون کو غیر قانونی طور پر میں اے کے 47 بندوق کے معاملے میں قصوروار ٹھہرایا۔  اور آج انھیں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

انہوں نے 2005 سے مسلسل موکاما اسمبلی حلقہ سے کامیاب ہوتے آرہے ہیں چھوٹے سرکار ابتدا میں جے ڈی یو میں تھے اور وہ چیف منسٹر نتیش کمار کے اچھے دوست تھے ۔ لیکن 2015 میں انھوں نے جے ڈی یو چھوڑ دیا۔ بعد میں وہ آر جے ڈی میں شامل ہو گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button