این آر آئی

سفارت خانہ ہند کے زیر اہتمام پینٹنگ کے مقابلے

ریاض ۔ کے این واصف

آزادی کا امرت مہا اتسو کے تحت منعقد کئے جارہے پروگرامز کے سلسلہ کو دراز کرتے ہوئے سفارت خانہ ہند ریاض نے تنظیم “ SAUDI DISHA” کے تعاون سے ہندوستانی بچوں کے لئے جمعہ کے روز پینٹنگ مقابلون کا اہتمام کیا۔ ایمبیسی کے ملٹی پرپز ھال میں “ بالا بھارتی چترانی” کے عنوان سے منعقد اس پروگرام میں نائب سفیر ہند این رام پرساد نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور مقابلوں کا افتتاح کیا۔

اس مقابلے میں plus 2 تک کے سو سے زائد طلبا نے حصہ لیا۔ ان بچوں کو پینٹنگ بنانے “سواچھ بھارت ابھیان”، “آزادی کا امرت مہا اتسو” اور “میک ان انڈیا” عنوان دئیے گئے تھے۔ اس موقع پر بیگم نائب سفیر مسز وجئے لکھشمی پرساد بھی موجود تھیں جنہوں نے بچوں کی ہمت افزائی کی۔

دشا سعودی کے قومی صدر کے ایم کنا لال نے تقریب کی صدارت کی۔ نکھل کرشنا نے خیرمقدم کیا۔ ریجنل کوآرڈینیٹر نے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button