انٹر نیشنل

حیدرآبادی نوجوان امریکہ کے سویمنگ پول میں غرق

حیدرآباد: حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کی امریکہ کے سویمنگ پول میں غرق ہونے سے موت ہوگئی۔

 

خاندانی ذرائع کے مطات اٹلانٹا میں ڈیلیوری بوائے کے طور پر کام کرنے والے محمد مصطفیٰ شریف31 سال پارسل ڈیلیور کرنے کے بعد سویمنگ پول میں گر پڑے اور غرق ہوگئے۔

 

پسماندگان میں اہلیہ طاہرہ بانو اور دو چھوٹے بیٹے شہزاد 2 سال اور حمزہ 5 ماہ ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button