نیشنل

گاڑی کے انشورنس سرٹیفکیٹ میں موبائل نمبر درج کرنا لازمی

نئی دہلی _ 3 مارچ ( اردو لیکس) روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے موٹر گاڑیوں کے حادثے سے متعلق معاملات کو تیزی سے نمٹانے کے لیے انشورنس سرٹیفکیٹ میں موبائل نمبر کو لازمی قرار دیا ہے۔حکومت نے موٹر ایکسیڈنٹ کلیمز ٹربیونل-MACT کے دعووں کو تیزی سے نمٹانے کے لیے مختلف اسٹیک ہولڈرز سے مقررہ وقت میں اس کی رپورٹنگ کے ساتھ سڑک حادثات کی تفصیلی تحقیقات اور تفصیلی حادثاتی رپورٹس-DAR کو لازمی بنانے کے لیے 25 فروری کو نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

 

حکومت کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسے معاملات کو بروقت نمٹانے اور اس سلسلے میں متاثرہ فریق کے ساتھ مسلسل رابطہ برقرار رکھنے کے لیے انشورنس سرٹیفکیٹ میں ایک درست موبائل نمبر شامل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button