نیشنل

آیندہ تین سال میں خواتین کو 75 لاکھ ایل پی جی کنکشن مفت دینے نریندر مودی حکومت کا فیصلہ

نئی دہلی _ 13 ستمبر ( پی آئی بی ) وزیر اعظم  نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے مالی سال 2023-24 سے 2025-26 تک تین سالوں کے دوران 75 لاکھ مفت  ایل پی جی کنکشن جاری کرنے کے لیے پردھان منتری اجولا یوجنا(پی ایم یو وائی) کی توسیع کو منظوری دی ہے۔ مندرجہ ذیل شرحوں پر فی کنکشن کے لیے کل مالیاتی اثر 1650 کروڑ روپے ہوگا۔

 

14.2 کلو سنگل بوتل کنکشن – 2200 روپے فی کنکشن

5 کلو ڈبل بوتل کنکشن – 2200 روپے فی کنکشن

iii. 5 کلو سنگل بوتل کنکشن – 1300 روپے فی کنکشن

اجوالا 2.0 کے موجودہ طریقوں کے مطابق، پہلی ریفل اور چولہا بھی اجولا کے مستفیدین کو مفت فراہم کیا جائے گا۔

 

پی ایم یو وائی صارفین کو ہر سال 12 ریفلز کے لیے فی 14.2 کلوگرام ایل پی جی سلنڈر پر 200 روپے کی ہدفی سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔ پی ایم یو وائی کے تسلسل کے بغیر، اہل غریب گھرانوں کو اسکیم کے تحت ان کا مناسب فائدہ نہیں مل سکتا ہے۔

 

غریب گھرانوں کو ایل پی جی کنکشنز کھانا پکانے کے صاف ایندھن تک رسائی فراہم کریں گے، کھانا پکانے کے روایتی ذرائع جیسے آگ جلانے کی لکڑی، کوئلہ، گائے کے گوبر وغیرہ کے استعمال سے پیدا ہونے والے صحت کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔ لکڑی کے جمع کرنے سے وابستہ مشقت کو دور کرنےسے خواتین کی پیداواریت میں اضافہ ہوگا ،ان کا معیار زندگی بہتر بنے گااور بعض اوقات کھانا پکانے کے ایندھن کی عدم دستیابی کی صورتحال بھی ختم ہوگی۔

 

کچھ اہل گھرانوں کے پاس اب بھی ایل پی جی کنکشن نہیں ہے۔ یہ متعدد وجوہات کی وجہ سے ہے – بڑھتی ہوئی آبادی، شادیوں، نقل مکانی، خاندانوں کے نیوکلیئرائزیشن، انتہائی دور دراز مقامات وغیرہ کے نتیجے میں ہر سال نئے گھر بنتے ہیں۔31 اگست 2023 تک 15 لاکھ پی ایم یو وائی کنکشنز کی مانگ ہے ۔

 

پی ایم یو وائی کی ایک کامیاب سماجی بہبود کی اسکیم کے طور پر بڑے پیمانے پر تعریف کی گئی ہے جس نے، ملک میں 2016 میں ایل پی جی کی 62فیصد رسائی کو بڑھاکر اب تقریباً تکمیل کے مرحلہ تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button