نیشنل

ضمانت کے لئے محمد زبیر سپریم کورٹ سے رجوع

Alt News کے شریک بانی محمد زبیر، جنہیں ایک متنازعہ ٹویٹ پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، نے ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع ہوئے ۔ محمد زبیر کے وکیل سینئر ایڈووکیٹ کولن گونسالویس نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اور انہیں بہت سے لوگوں کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں اور ہم ان کی حفاظت کے لیے پریشان ہیں۔

زبیر نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ٹرائل فوری طور پر شروع کیا جائے۔ سپریم کورٹ نے کہا  کہ   رجسٹری میں درج ہونے کے بعد اس درخواست کی سماعت کل جمعہ کو کی جائے گی۔ دہلی پولیس، جس نے زبیر کو گزشتہ ہفتے ہندوؤں کی توہین کرنے والے ٹویٹ کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا، اور انہیں گزشتہ پیر کو یوپی کی سیتا پور عدالت میں پیش کیا۔اور  عدالت نے اس معاملے میں زبیر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button