نیشنل

سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ایس ٹی حسن قومی ترانہ پڑھتے ہوئے اٹک گئے !

مراد آباد_ اترپردیش میں مراد آباد لوک سبھا حلقہ سے سماج وادی پارٹی سے نمائندگی کرنے والے  رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ای ایس ٹی حسن نے اتوار کو مقامی گل شہید پارک میں قومی پرچم لہرایا۔ اس کے بعد سب نے مل کر   قومی ترانہ گانا شروع کیا۔ لیکن دوسری لائن میں رکن پارلیمنٹ حسن اٹک گئے۔  اور خاموش رھ گئے۔اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد رکن پارلیمنٹ ایس ٹی حسن نے وضاحت کی کہ سب لوگ قومی ترانہ پڑھا جس سے انھیں ڈسٹرپ ہوا۔لیکن وہ قومی ترانہ اچھے طریقے سے پڑھ سکتے ہیں اور انہوں نے ایک بار قومی ترانہ پڑھ کر سنایا۔جسے سوشل میڈیا پر پیش کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button