انٹرٹینمنٹ

عامر خان کے فرزند جنید خان فلموں میں

ممبئی: بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کے بیٹے جنید بہت جلد فلموں میں نظر آئیں گے۔ یش راج بینرس کی جانب سے بنائی جانے والی فلم "مہاراج” سے عامر خان کے فرزند جنید فلموں میں ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔

 

 

اس فلم کا نام مہاراج ہوگا اور یہ فلم نیٹ فلیکس پر ریلیز ہوگی کیونکہ نیٹ فلیکس اور یش راج فلمز کے درمیان حال ہی میں معاہدہ طے پایا ہے۔ یہ فلم کب ریلیز ہوگی اس کا اعلان نہیں کیا گیا ہے

 

 

لیکن یہ بات سامنے آ گئی ہے کہ اس فلم سے بالی وڈ پر کئی دہائیوں سے راج کرنے والے ایور گرین ایکٹر عامر خان کے فرزند اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button