نیشنل

ممبئی پولیس نے دوسری مرتبہ نوپورشرما کو بھیجا نوٹس۔ پوچھ تاچھ کیلئے حاضرہونے کی ہدایت

نئی دہی: شان رسالت صلعم میں گستاخی کرنے والی نوپور شرما کو ممبئی پولیس نے پوچھ تاچھ کیلئے دوبارہ طلب کیا ہے۔ واضح رہے کہ ممبئی کے پائدھونی پولیس کی جانب سے بی جے پی سے معطل نوپور شرما کو دوسری بار پوچھ تاچھ کے لیے نوٹس بھیجا گیا ہے۔ اس سے قبل 25 جون کو نوپورشرما کو پولیس اسٹیشن طلب کیا گیا تھا لیکن ان کی طرف سے اس نوٹس کا کوئی جواب نہ ملنے پر دوسری بار سمن بھیجا گیا۔ نوپورشرما کے خلاف ممبئی کے علاوہ ملک کی مختلف ریاستوں کے پولیس اسٹیشنوں میں شکایات درج کروائی گئی ہے اوراس کے خلاف مقدمات بھی درج کئے جاچکے ہیں تاہم ابھی تک اس کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button