سی بی ڈائریکٹر سبودھ کمار جیشوال کو فون ٹیپنگ اور ڈیٹا لیک کے الزام میں ممبئی پولیس کا سمن

ممبئی: ممبئی پولیس نے سنٹرل بیوروآف انوسٹی گیشن(سی بی آئی)  کے ڈائریکٹر و سابق ڈی جی پی سبودھ کمار جیشوال کو سمن جاری کیا ہے۔ انہیں فون ٹیپنگ اور ڈیٹا لیک سے متعلق کیس میں ممبئی کی سائبر ڈیپارٹمنٹ پولیس نے طلب کیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ انہوں نے سبودھ کمار جیشوال کو ای میل کے ذریعے سمن بھیجا ہے تاکہ وہ  14 اکتوبر کو ان کے سامنے پیش ہوں۔ سابق آئی پی ایس افسر رشمی شکلا نے مہاراشٹر میں پولیس عہدیداروں کے تبادلوں میں بے قاعدگیوں کے الزامات پر ایک رپورٹ تیار کی ہے۔  سیاستدانوں اور سینئر عہدیداروں کے خلاف درج مقدمہ کے سلسلے میں ان سے کی گئی پوچھ تاچھ کی مبینہ طور پر ان کے فون ٹیپ کرنے  اور جان بوجھ کر اسے  لیک کرنے کا جیشوال پر الزام عائد ہے ۔ اس وقت رشمی شکلا اس وقت مہاراشٹر انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ کی سربراہ تھیں اور  جیشوال ڈی جی پی تھے