مرتد وسیم رضوی جتیندر نارائن تیاگی کی ضمانت کی درخواست مسترد

حیدرآباد _ 13 جنوری ( اردو لیکس ڈیسک) مرتد وسیم رضوی عرف جتیندر نارائن تیاگی کی ضمانت کی درخواست کو ہریدوار کی عدالت نے مسترد کردیا۔  مرتد وسیم رضوی کو اتراکھنڈ پولیس نے جمعرات کو  ہریدوار میں گرفتار کیا تھا ۔جس پر مسلمانوں کی نسل کشی اور نفرت کا الزام عائد ہے

 

19 دسمبر کو  ہریدوارمیں منعقدہ دھرم سنسد میں مسلمانوں کی نسل کشی کی دھمکیاں دیتے ہوئے کی گئیں قابل اعتراض اور انتہائی اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق درج کروائی  گئی شکایت اور سپریم کورٹ کی نوٹس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کیا گیا تھا

 

پولیس نے مرتد وسیم رضوی عرف جتیندر نارائن تیاگی ،  دسنا مندر کے پجاری یتی نرسنگھا نند، اور ہندو مہاسبھا کے جنرل سکریٹری اناپورنا سمیت 10 افراد کے خلاف تعزیرات ہند (IPC) کی دفعہ 153A (مذہب وغیرہ کی بنیاد پر مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا) کے تحت ہریدوار پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا تھا۔اس کیس میں اب تک دو گرفتاریاں ہوئی ہیں دوسری گرفتاری یاتی نرسگھانند گری کی ہے