جنرل نیوز

الحاج سیدغوث محی الدین مرحوم کی زوجہ محترمہ شمیم النساء بیگم کا انتقال

میدک19اکتوبر(اردو لیکس نیوز)ابو فیضان میدک)یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جاسکتی ہے کہ جناب محترم الحاج سیدغوث محی الدین عرف فقیر پاشاہ صاحب مرحوم کی زوجہ محترمہ شمیم النساء بیگم صاحبہ بعمر 80 سال کا طویل علالت کے بعد ابھی حیدرآباد کے دُرِّ شہوار اسپتال حیدرآباد میں انتقال ہوگیا ہے۔نمازِ جنازہ بتاریخ19 اکتوبر بروز جمعرات بعد نمازِ ظہر مسجدِ اعظم پورہ میں ادا کی جاکر تدفین عید گاہ قبرستان میں عمل میں آئیگی۔پسماندہ گان میں 3 بیٹے اور 4 بیٹیاں شامل ہیں۔مرحومہ جناب سید منیر محی الدین عرف منو بھائی سابق کونسلر اعظم پورہ وصدر کمیٹی مسجدِ اعظم پورہ ،اور ڈاکٹر سید جعفر محی الدین (فیزیوتھیراپی)کی والدہ محترمہ ہوتی تھیں۔واضح رہے کہ جناب الحاج سید فقیر پاشاہ صاحب کا سال 2016 ء میں انتقال ہوگیا تھا۔مزید تفصیلات کےلئے 9000960784ربط پیدا کریں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ء ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے،اور ان جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطا فرمائے،اور تمام متعلقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔آمین۔

متعلقہ خبریں

Back to top button