تلنگانہ

ضلع کریم نگر میں ریچھ کا ہنگامہ۔‌ویڈیو وائرل

 

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کریم نگر ضلع کے مانا کونڈورمیں ایک ریچھ نے ہنگامہ مچا دیا۔

 

پیر کی صبح مانا کونڈورمنڈل مستقر میں ریچھ تالاب کے پاس گشت کرتا ہوا نظرآیا۔ جنگلی جانور نے ایک مکان میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم کتوں نے اس کا تعاقب کیا جس کی وجہہ سے وہ وہاں سے بھاگ گیا۔ بعد ازاں ریچھ کریم نگر ورنگل قومی شاہراہ پرآگیا اور وہ گاڑیوں کو دیکھ کر خوفزدہ ہو

 

کر قریب کے درخت پرچڑھ کر بیٹھ گیا۔ مقامی لوگوں نے محکمہ جنگلات کے حکام کو اس بات کی اطلاع دی۔ حکام کی جانب سے ریچھ کو پکڑنے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button