تلنگانہ

آوارہ کتوں کے حملہ میں معصوم بچہ ہلاک۔ تلنگانہ کے قاضی پیٹ ریلوے اسٹیشن کے پاس واقعہ

ورنگل: آوارہ کتوں کے حملے میں ایک لڑکے کی جان چلی گئی۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے ہنمکنڈہ ضلع کے قاضی پیٹ ریلوے کوارٹرس میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مابق اتر پردیش سے سنیتا اور ملکان نامی جوڑا اپنے بیٹے بچوں بشمول چھوٹو عمر (8) سال کے ساتھ اجمیر جانے کے لیے قاضی پیٹ ریلوے اسٹیشن پہنچے۔ لڑکا اپنے ماں باپ کے ساتھ ضرورت سے فارغ ہونے کیلئے قریب کی جھاڑیوں میں گیا ہوا تھا کہ وہاں اس پرکتوں نے حملہ کردیا۔ حملہ میں لڑکا شدید زخمی ہوگیا تھا اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button