بریکنگ نیوز _ آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

ممبی _ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے ڈرگس کیس کی سماعت کرنے والی این ڈی پی ایس کورٹ میں آج آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر تفصیلی بحث ہوئی۔جس کے بعد عدالت نے ضمانت کے فیصلے کو 20 اکتوبر تک محفوظ کردیا۔دوپہر میں ضمانت کی درخواست پر بحث ہوئی ۔اسسٹنٹ سالیسیٹر جنرل جنھوں نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی جانب سے نمائندگی کی تھی عدالت میں تاخیر سے پہنچے۔اور بحث کے دوران ضمانت کی منظوری کی مخالفت کی۔

انہوں نے کورٹ کو بتایا کہ آریان خان  بار بار منشیات کے استعمال کرتے ہیں ۔  وہ پچھلے کچھ سالوں سے باقاعدگی سے منشیات لے رہے تھے اور ان کے پاس اس کے ثبوت موجود ہیں ۔

 

لیکن آریان کے وکیل امیت دیسائی نے ضمانت کے لیے کئی دلائل پیش کئے ۔ امیت نے کہا کہ اصل آرین کروز جہاز میں نہیں تھے ۔ان کے قبضے سے کوئی منشیات نہیں ملی۔

بعد ازاں عدالت نے آریان خان کے علاوہ ارباز مرچنٹ اور من من دھمیچا کی ضمانت کے فیصلے کو 20 اکتوبر تک محفوظ کرنے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ  3 اکتوبر کو این سی بی کے عہدیداروں نے ممبئی سے گوا جانے والے ایک کروز جہاز پر ایک ریو پارٹی پر حملہ کیا۔ اور  شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو چھاپوں کے دوران این سی بی نے گرفتار کیا۔ این سی بی نے اس کے ساتھ 8 دیگر افراد کو گرفتار کیا۔