تلنگانہ

سری رام ساگر پراجکٹ کے 16 گیٹ کھول دئیے گئے

نظام آباد: ریاست تلنگانہ میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے ذخائر آب کی سطح میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ اسی دورٹ ضلع نظام آباد کے سری رام ساگر پراجکٹ میں پانی کا شدید بہاو ایک مرتبہ پھر دیکھا جارہا ہے۔

 

 

 

پانی کے بہاؤ کو دیکھتے ہوئے حکام کی جانب سے ڈیم کے 16 دروازے کھولتے ہوئے پانی چھوڑا جارہا ہے۔ اس پراجکٹ میں 52,548 کیوزک پانی کا بہاو درج کیا گیا جس کے بعد اتنی ہی مقدار میں پانی چھوڑا جارہا ہے۔

 

 

 

اس پراجکٹ کی سطح آب اس وقت 84.81 ٹی ایم سی ہو چکی ہے جبکہ اس کی مکمل گنجائش 90 ٹی ایم سی ہے۔ گیٹ کھولنے کے بعد یہاں آنے والے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button