نیشنل

نیتا جی سبھاش چندر بوس کا  ایک بڑا مجسمہ انڈیا گیٹ پر نصب کیا جائے گا:وزیراعظم نریندر مودی

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے   اعلان کیا ہے کہ نیتاجی سبھاش  چندر بوس کا ایک بڑا مجسمہ انڈیا گیٹ پر  نصب کیا جائے گا۔ نیتاجی  سبھاش چندر بوس کے  بڑے مجسمے  کی تعمیر  مکمل ہونے سے پہلے وزیراعظم 23  جنوری 2022  کو  ان کے یوم پیدائش کے موقع پر نیتاجی کے ہولوگرام مجسمہ کی نقاب کشائی کریں گے۔

 

اپنے سلسلہ وار ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ؛

 

‘‘ایسے وقت میں جب کہ پورا ملک نیتاجی سبھاش چندر بوس  کا  125  واں یوم پیدائش منا رہا ہے، مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس   ہورہی ہے کہ گرینائٹ سے بنا اُن کا مجسمہ انڈیا گیٹ پر نصب کیا جائے گا۔ یہ  بھارت کے لئے ان کی قربانیوں کے تئیں خراج تحسین ہوگا۔

 

نیتاجی سبھاش چندر بوس کا بڑا مجسمہ بن کر تیار ہونے سے پہلے ان کا ایک ہولو گرام مجسمہ اسی جگہ پر پیش کیا جائے گا۔ میں نیتا جی کے یوم پیدائش پر، 23  جنوری کو  اس ہولوگرام مجسمہ کی  نقاب کشائی کروں گا’’۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button