نیشنل

عازمین حج کے لئے جاری کئے گئے نئے رہنمایانہ خطوط:وزیر اقلیتی امور کا لوک سبھا میں بیان

 

نئی دہلی _ اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقعی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حج کمیٹی آف انڈیا  نے حج 2022 کے لئے رہنما خطوط جاری کئے ہیں تاکہ سفر حج  کی شرائط سے عوام کو واقف کرایا جائے  اور درخواست کنندگان کی  درخواست جمع کرانے کے سلسلے میں رہنمائی کی جائے۔اس سال  مخصوص حالات  کے تحت  خصوصی  طور طریقوں ، قوانین اور ضابطوں ، اہلیت کے معیارات ، عمر کی پابندیوں اور  کووڈ۔ 19 عالمی وبا کے پیش نظر  حکومت سعودی عربیہ جیسا بھی مقرر کرے اور مناسب سمجھے، اس کے مطابق  دیگر  متعلقہ شرطوں  کے ساتھ  نئے عارضی رہنما خطوط جاری کئے گئے ہیں۔ حج 2022 کے لئے  خصوصی  ضابطے اور  احتیاطی اقدامات ، زائرین حج  کے تحفظ اور  بہبود کو ذہن میں رکھ کر  تیار کئے گئے ہیں۔

حج کا کوٹہ جو 2014 میں  136000 زائرین تھا، اس کو حج 2019 میں بڑھاکر اب تک کا سب سے زیادہ  کوٹا یعنی دو لاکھ زائرین کردیا گیاتھا ۔ حج 21۔2020 کے لئے  کووڈ۔ 19 عالمی وبا کی وجہ سے  حکومت سعودی عرب نے  بین الاقوامی زائرین کو  اجازت نہیں دی تھی۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button