جرائم و حادثات

سکندرآباد بھیانک آتشزدگی واقعہ اب بھی 3 افراد لاپتہ

حیدرآباد: سکندرآباد نلہ گٹہ علاقہ کے کمرشیل کامپلیکس میں پیش آئے آتشزدگی میں جہاں 6 افراد کو بہ حفاظت باہرنکالنے میں کامیابی حاصل کی گئی وہیں اب بھی تین افراد لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کل سکندرآباد نلہ گٹہ میں واقع ایک ہمہ منزلہ کمرشیل کامپلیکس کی ایک دکان میں صبح 11 بجے کے قریب اچانک آگ لگ گئی اوردیکھتے ہی دیکھتے آگ نے شدت اختیارکرلی اوردیگردکانات تک بھی پھیل گئی تھی، کئی گھنٹوں کی جد و جہد کے بعد رات تک آگ پر قابو پایا گیا تاہم عمارت میں دھواں بھرا ہوا تھا۔ اس دوران بہارسے تعلق رکھنے والے افراد نے پولیس سے رجوع ہوکرشکایت کی ہے کہ تین افراد جو عمارت میں پھنس گئے تھے وہ لاپتہ ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت میں داخل ہوکرتلاشی لینے پر معلوم ہوگا کہ یہ افراد باہرنکل گئے تھے یا عمارت میں ہی پھنسے ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button