نیشنل

نکہت زرین نے کامن ویلتھ گیمس میں جگہ بنالی _ کوالفائنگ میچ میں ہریانہ کی میناکشی کو دی شکست

حیدرآباد_ 11 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کی گولڈن پنچ گرل نکہت زرین ایک بار پھر فارم میں آگئی ہیں۔ وہ حال ہی میں عالمی خواتین کی باکسنگ چیمپئن بنی تھی اور اب اس سال کے کامن ویلتھ گیمز میں جگہ بنا لی ۔ نکہت،نے اس کے لیے کوالیفائنگ میچوں میں ہریانہ کی میناکشی پر مکمل طور پر غلبہ حاصل کیا، اسے 7-0 سے شکست دی۔

پورے میچ میں مکمل کنٹرول میں نظر آتے ہوئے،نکہت زرین نے اپنے حریف کو زور دار مکے لگائے ۔ حریف نے ان  پر ایک بھی مکا نہیں لگا سکی ۔ اس کامیابی نے نکہت زرین کو کامن ویلتھ گیمس میں جگہ بنانے کا موقع ملا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button