نیشنل

نریندر مودی نے نظام آباد کے رکن پارلیمنٹ ڈی اروند کے بچوں کے ساتھ کافی وقت گزارا

نئی دہلی _ وزیر اعظم مودی نے تلنگانہ کے نظام آباد لوک سبھا حلقہ کے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈی اروند کے بچوں کے ساتھ کافی وقت گزارا۔منگل کو رکن پارلیمنٹ اروند نے اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ مودی سے ملاقات کی ۔بتایاجاتا ہےکہ اروند کی منگل کو شادی کی سالگرہ تھی اسی مناسبت سے انھوں نے ارکان خاندان کے ساتھ مودی سے ملاقات کی۔

نظام آباد کے رکن پارلیمنٹ اروند  نے کہا کہ وزیر اعظم نے ان کے  بچوں سمانیو (12) اور رودرکش (4) کے ساتھ کافی وقت گزارا ۔ نریندر مودی نے چھوٹے بیٹے رودرکش کے ساتھ  کھیلا ​​ اور بڑے بیٹے سمانیو سے اس کی تعلیم اور کھیلوں میں دلچسپی کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button